Thursday, June 25, 2020

عبرت اور توبہ کا وقت ہے؟

فلسطینی سرزمین کے مغربی کنارے اور وادی اردن پر اسرائیل کے قبضے یعنی Annexation کے بارے میں ایک یہودی نے دوسرے یہودی کے سامنے اپنے جذبات اس طریقے سے بیان کیئے "یہ خدائ منصوبہ Divine Plan ہے اور اگر ہم نے اس موقع سے فائدہ نہ اٹھایا تو خدا ہمیں یہ موقع پھر کبھی بھی نہی دے گا" ایک ہم مسلمان ہیں کہ ہم نے ہنود، یہود اور مغربی تہزیب و افکارات کی تقلید میں اپنے ربّ کو بھلا دیا، دین کا ٹھیکہ مولوی صاحب کو دیکر مساجد کو ویران کر دیا_ جبکہ قرآن کی ایک واضح نصیحت کا مفہوم ہے کہ اے ایمان والو! کفار کی بلند و بالا عمارتیں، روشنیاں، شاہراہیں اور ترقی تمہیں ﷲتعالیٰ کی یاد سے غافل نہ کردیں_

ایک مصری عالم کے بارے میں روایت ہے کہ ان سے جب بھی کوئ مشرقِ وسطیٰ، فلسطین اور مسلم دنیا کی زبوں حالی کے بارے دردمندانہ استفسار کرتا تو جواب دینے سے قبل انکا ایک سوال ضرور ہوتا تھا "کیا آپ نے آج فجر کی نماز باجماعت ادا کی تھی؟" چند ہفتو‍ں قبل نوجوان ترکوں نے صدر طیب اردگان سے مطالبہ کیا کہ ترکی میں حاجیہ صوفیا نامی گرجے کو مسجد میں تبدیل کردیں_ طیب اردگان نے جواب دیا "تم نیلی مسجد، جو کہ ترکی کی ایک مشہور مسجد ہے، کو نمازیوں سے بھر دو، حاجیہ صوفیہ کو مسجد میں بدلنے کی ذمہ داری میں لیتا ہوں_"

یہودی کہتے ہیں جس دن مسلمانوں کی مساجد میں فجر کی نماز میں اتنا رش ہونے لگے گا جتنا کہ جمعہ کی نماز میں ہوتا ہے، اس دن ہمارے لیئے زمین تنگ ہونا شروع ہو جائے گی_ مسلم نوجوان اپنے رقیبوں کا یقین بھی دیکھیں اور اپنے روزمرہ پر بھی نظر دوڑائیں_ مسلم دنیا اپنی غفلت میں ہے اور ﷲ نے انکی مغفرت کے دروازے کھول رکھے ہیں، جسے غیر سمجھتے ہیں، ہم نہیں_ بقول اقبال: 
کس قدر تم پر گراں صبح کی بیداری ہے
ہم سے کہاں پیار ہاں نیند تمہیں پیاری ہے

No comments:

Post a Comment